نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا سنسنی خیز میچ، کیویز آخری گیند پر کامیاب

کرائسٹ چرچ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں بارش سے متاثر ہونے والے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے آئی لینڈرز کو آخری گیند پر شکست دے کر دو وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
نیوزی لینڈ کی اس ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد ایمرجنسی نافذ
میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگ میں 355 رنز بنائے تھے، کوشام مینڈس نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 83 رنز بنائے، سری لنکن کپتان کرونا رتنے نے بھی 50 رنز کی اننگ کھیلی۔
جوابی اننگ میں نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی شاندار سنچری اور ٹام لیتھم 67 رنز کی بدولت 18 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے 373 رنز بنائے۔
سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگ میں اینجلو میتھیوز کی شاندار 115 رنز کی سنچری کی بدولت 302 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
کیویز کے لیے 284 رنز کا ہدف مشکل نہ تھا لیکن بارش نے وقت ضائع کر دیا، جس کی وجہ سے میچ کے آخری دن میچ کی صورتحال ون ڈے میچ میں تبدیل ہو گئی تھی۔
ہر لمحہ بدلتی صورتحال میں کیوی کپتان کین ولیمسن مرد بحران کی طرح وکٹ پر کھڑے رہے، ان کا ساتھ پہلی اننگ میں سنچری بنانے والے ڈیرل مچل نے خوب نبھایا، مچل نے 81 رنز کی اننگ کھیلی۔
کپتان ولیمسن نے آخری گیند تک شکست قبول نہیں کی اور ٹیم کو آخری گیند پر فتح دلا کر پویلین لوٹے، انہوں نے شاندار ناقابل شکست 121 رنز کی اننگ کھیلی۔
نیوزی لینڈ نے یہ ٹیسٹ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔
مہمان کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ فیلڈنگ کی غلطیوں نے ان کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا، خاص طور پر 33 رنز پر کین ولیمسن کا کیچ چھوڑنا ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

