پاکستان کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کون کرے گا؟
بول انٹرٹینمنٹ پر پاکستان کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کون کرنے جارہا ہے؟ درست جواب دیں اور گیم شو کا حصہ بن جائیں۔
رمضان المبارک کے بابرکت اور با سعادت مہینے میں بول اپنے ناظرین کے لیے ہر سال خصوصی ٹرانسمیشن کا انعقاد کرتا ہے جس میں علم وحکمت کی محفلیں سجائی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے جید علمائے کرام رمضان المبارک کی برکات سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہیں جب کہ رمضان المبارک کا استقبال اور اس مقدس ماہ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی جاتی ہے۔
پاکستان کے نمبر ون چینل بول پر ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن منعقد کی جائے گی تاہم انتظامیہ نے اب تک پروگرام کرنے والے میزبان کا نام نہیں بتایا۔
تاہم بول نے اپنے ناظرین کو ایک موقع دیا ہے کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے والے میزبان کا درست نام بتائیں اور بول گیم شو کا حصہ بن جائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

