Advertisement

نیپال، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے اپوزیشن سینٹرسٹ نیپالی کانگریس پارٹی اور دیگر چھوٹے گروپوں کی حمایت حاصل کرنے کے بعد پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے، جن کی اب ان کی نئی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے پرانے اتحادیوں نے گزشتہ ماہ حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جب انہوں نے اگلا صدر بننے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار کا انتخاب کیا تھا۔

نیپال کے آئین کے مطابق کسی بھی اتحادی کی حمایت واپس لینے کے بعد وزرائے اعظم کو اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم سابق چیف ماؤسٹ باغی کمانڈر ہیں وہ اس ہفتے نیپالی کانگریش پارٹی اور اس کی ماؤسٹ سینٹر پارٹی سمیت نو دیگر چھوٹے گروپوں کے ساتھ اپنے اتحاد کا اعلان کریں گے۔

اسپیکر دیوراج گھمیرے نے کہا کہ انہیں پیر کو 275 نشستوں والی پارلیمنٹ میں ان کے حق میں 172 اور مخالفت میں 89 ووٹ ملے۔

Advertisement

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے ٹوئٹ کیا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ سماجی انصاف، اچھی حکمرانی اور خوشحالی کے لیے مضبوطی سے کام کروں گا اور آپ کے دیے گئے اعتماد کو توانائی میں بدل دیں گے۔

Advertisement

یاد رہے 68 سالہ پشپا کمل دہل لبرل کمیونسٹ یونیفائیڈ مارکسسٹ، لیننسٹ (یو ایم ایل) پارٹی اور شاہی پرستوں کے ساتھ اتحاد کی سربراہی کرتے ہوئے گزشتہ سال دسمبر میں تیسری بار وزیراعظم بنے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version