لیجنڈز لیگ، انڈین مہاراجاؤں کو عالمی جائنٹس کے ہاتھوں بھی شکست

لیجنڈز لیگ 2023 میں انڈین مہاراجہ کو عالمی جائنٹس کے ہاتھوں 3 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 میں عالمی جائنٹس نے انڈین مہاراجہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
انڈین مہاراجہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔
منوندر بسلا نے 36 رنز بنائے، سریش رائنا 49 رنز بنائے، جبکہ عرفان پٹھان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ورلڈ جائنٹس کے بریٹ لی نے شاندار بولنگ کی انہوں نے 3 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیں۔
سمیت پٹیل اور مونٹی پنیسر نے 1 ، 1 وکٹ لی، کرس اور ٹیموبیسٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ورلڈ جائنٹس کے کرس گیل نے 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، شین واٹسن نے 26 اور سمیت پٹیل نے 12 رنز بنائے۔
ورلڈ جائنٹس نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
انڈین مہاراجہ کی جانب سے یوسف پٹھان نے 2 وکٹ لیے جبکہ ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News