Advertisement

وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف لاکھوں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی نئی عدالتی اصطلاحات کے خلاف لاکھوں اسرائیلیوں نے سڑک پر احتجاج کیا۔

برطانوی میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ رات لاکھوں اسرائیلیوں نے وزیر اعظم کی نئی عدالتی اصطلاحات کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا، منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج ملکی کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔

وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ تبدیلیاں جو عدالتوں کی طاقت کو روکیں گی حکومت کی شاخوں کے درمیان توازن بحال کریں گی، دوسری طرف مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

گزشتہ روز ایک ریلی میں اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے کہا کہ یہ اسرائیل کا سب سے بڑا بحران ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے احتجاج کے منتظمین کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلسل 10 ویں ہفتے سے جاری اس احتجاج میں آج رات تقریباً 5 لاکھ مظاہرین نے شرکت کی تھی جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔

Advertisement

اسرائیل کے مختلف شہروں میں لاکھوں مظاہرین نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی نئی ترامیم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔

تل ابیب میں تقریباً 2 لاکھ لوگ جمع ہوئے جن میں سے اکثر نے اسرائیل کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا۔

تل ابیب میں برطانوی خبر رساں ادارے کے ایک پروڈیوسر نے مظاہروں کو اب تک کا سب سے مصروف ترین مظاہروں کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ مظاہرین کا ایک نہ رکنے والا بہاؤ رات گئے تک سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مظاہرین نے پولیس سربراہ امیچائی ایشد کی تعریف کی جب وہ ریلی میں یونیفارم میں چل رہے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سخت گیر حکومت نے پہلے ضلعی کمانڈر کو ہٹانے کی کوشش کی تھی، لیکن اس اقدام کو ملک کے اٹارنی جنرل نے روک دیا تھا۔

یروشلم میں برطانوی خبر رساں ادارے کے نمائندے کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان کمانڈر کے عہدے پر تصادم اہم ہے اور یہ ممکنہ آئینی بحران کو مزید پیچیدہ کر سکتا ہے۔

Advertisement

نمائندے کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم کے تحت اسرائیل کی سول سروس اور سیکیورٹی فورسز حکومت سے احکامات لینے سے قاصر ہیں.

گزشتہ روز 50 ہزار مظاہرین نے اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں بھی احتجاج کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version