Advertisement

گرفتاری سے اب تک کھانے پینے کو کچھ نہیں دیا گیا، صدیق جان

بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کا کہنا ہے کہ جب سے مجھے گرفتار کیا گیا ہے تب سے اب تک  کچھ کھانے کو نہیں دیا اور نہ ہی پانی  پلایا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بول نیوزکے بیوروچیف صدیق جان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد پولیس نے صدیق جان کی گرفتاری 17 گھنٹے بعد ظاہرکی جب کہ تفتیشی  افسرنے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ صدیق جان نے پولیس اہلکارکو آفیشل کام سے روکا۔

صدیق جان نے عدالت کوبتایا  پولیس والا شیلنگ سے گر گیا تھا ، اسے کھانسی آئی ہم نے ریسکیو کیا۔ ہماری طرف سے کہا گیا شیلنگ واپس ہماری طرف آئے گی اس طرف نہ کرو، جب گرفتار کیا گیا تب سے اب تک  کچھ کھانے کو نہیں دیا نہ پانی  پلایاگیا۔

واضح رہے کہ صدیق جان کی پیشی کے موقع پرپولیس نے چہرے پر کپڑا ڈالنے کی کوشش کی تاہم صحافیوں نے  بغیرکپڑا ڈالے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version