Advertisement

بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت سندھ حکومت کام کر رہی ہے، ناصر شاہ

ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سندھی مسلم سوسائٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں وزرا کی ٹیم کام کر رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ جہاں سے کراچی میں ووٹ نہ بھی ملیں وہاں بھی ترقیاتی کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھی مسلم سوسائٹی میں ترقیاتی کام کو خود وزیراعلیٰ نے مانیٹر کیا، کراچی شہر کی اہم سوسائٹی سندھی مسلم سوسائٹی میں پانی کا مسئلہ بھی پی پی نے حل کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت سندھ حکومت کام کر رہی ہے، کراچی شہر کی 412 سڑکوں پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں جبکہ مالی وسائل کا ایشو ہے لیکن پھر بھی ہم کام کر رہے ہیں۔

 وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی پی یوٹرن کی سیاست نہیں کرتی، جب جیل بھرو تحریک چلتی ہے تو سب سے پہلے پارٹی لیڈر شپ گرفتاری دیتی ہے لیکن یہ تو اپنی پارٹی کارکنان کو کہتا ہے زمان پارک آؤ مجھے گرفتاری سے بچاؤ، خان صاحب کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version