پی ایس ایل 8، کشیدہ صورتحال کے باعث ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پلے آف مرحلے میں آج ہونے والا پریکٹس سیشن لاہور میں کشیدہ صورتحال کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پلے آف مرحلے کا آغاز کل سے ہونا ہے، جس کے لیے آج ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لینا تھا۔
پریکٹس سیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ پی ایس ایل 8 کے منتظمین اور فرنچائز مالکان کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 8، پلے آف مرحلے سے قبل یونائیٹڈ کی مشکلات میں اضافہ
ذرائع کے مطابق کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 8 کا پلے آف مرحلہ شروع ہو گا، جس کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ابھی ٹریننگ سیشن کے لیے ہوٹل سے اسٹیڈیم جانا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور کے کشیدہ حالات کے باعث پی ایس ایل 8 کی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد اپنا ٹریننگ سیشن ملتوی کر دیا ہے۔
پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں شامل لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کو بھی آج پریکٹس سیشن میں حصہ لینا تھا لیکن لاہور کے موجودہ حالات کی وجہ سے پریکٹس سیشن منسوخ کئے جا سکتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

