پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا شیڈول تبدیل

پی ایس ایل 8
پاکستان سپر لیگ کا فائنل کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب 18 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ فرنچائز اور پی سی بی کا مشترکہ فیصلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فائنل ہفتے کو مکمل نہ ہوا تو اتوار کو مکمل کیا جائے گا، اتوار 19 مارچ فائنل کے ٹکٹ 18 مارچ کو استعمال ہو سکیں گے۔
@MohsinnaqviC42 HBLPSL8 multi million dollar Final on 19 March will be played before 25k people at Gadafi Stadium & 100 m across the globe. This is Pakistan’s finest showcase. Punjab govt must ensure failsafe security & smooth traffic flow to facilitate peoples access to stadium.
Advertisement— Najam Sethi (@najamsethi) March 14, 2023
اس سے قبل نجم سیٹھی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے،دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی لہذا شہریوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

