پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8، کے کوالیفائر راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو 84 رنز سے شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر راؤنڈ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کے 160 رنز کے جواب میں 14.3 اوورز میں 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
Consistencyᵀᴹ 🙌
3️⃣rd consecutive final for @MultanSultans as @lahoreqalandars crash to the third-lowest HBLPSL total.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvMS pic.twitter.com/JMEGQq70Jq
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2023
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، 41 رنز پر پانچ وکٹ گرنے کے بعد قلندرز بیک فٹ پر چلے گئے، مرزا بیگ نے 8، فخر زمان 6 رنز بنائے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1636058738032353282
عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے گئے پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ سام بلنگز کی اننگ 19 رنز تک محدود رہی۔
سکندر رضا نے ایک رن بنایا اور ڈیوڈ ویزے 12 رنز بنا سکے۔
قلندرز کو ابتدائی نقصان پہنچانے والے شیلڈن کوٹریل نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ انور علی، عباس آفریدی، کیرون پولارڈ اور احسان اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1636056144765435907
اس سے قبل پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
سلطانز کے اوپنرز عثمان خان اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا، پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے عثمان خان 29 رنز ہی بنا سکے، جبکہ محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔
ریلی رؤسو 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیرون پولارڈ نے 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ٹم ڈیوڈ 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کے بولرز نے آسان کیچز چھوڑنے کے باوجود ملتان سلطانز کو بڑا اسکور کرنے سے روکا۔
راشد خان نے اپنے 4 اوورز میں صرف 18 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی، زمان خان نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
حارث رؤف 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے
https://twitter.com/thePSLt20/status/1636031169572610049
https://twitter.com/thePSLt20/status/1636000637421797377
اسکواڈز:
لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، سام بلنگز، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، عثمان خان، ریلی رؤسو، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل، احسان اللہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

