پی ایس ایل 8، جیسن رائے اپنی تاریخی اننگ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے نے پشاور زلمی کے خلاف ناقابل شکست 145 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جیسن رائے نے اپنی اننگ کو اپنے کیرئیر کی بہترین ٹی ٹوئنٹی اننگ قرار دیتے ہوئے کہا یہ پی ایس ایل کے لیے بھی ایک بہترین اشتہار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے 240 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کی کامیاب کوشش میں جیسن رائے نے صرف 43 گیندوں پر 20 چوکے اور 5 چھکوں کی بدولت 145 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 8، نئے ریکارڈز کے سائے میں گلیڈی ایٹرز کی تاریخی کامیابی
پشاور زلمی کا 240 رنز کا ہدف ناممکن ہدف تھا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا، اس کامیابی کے بعد گلیڈی ایٹرز کی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا امکانات کچھ حد تک بڑھ چکے ہیں۔
جیسن رائے کے مطابق ایسی اننگ کے سامنے کوئی بولر سامنے آنا پسند نہیں کرے گا، لیکن لوگ اور بچے اس طرح کا کھیل دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
جیسن رائے اپنی اننگ کو اپنے بچپن سے سے جوڑتے ہوئے کہا مجھے کرکٹ کی طرف اسی طرح کی اننگز راغب کیا۔
جیسن رائے کا کہنا تھا کہ ایسی اننگز کرکٹرز کی اگلی نسل کو پرجوش، کھینچتی اور اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 8، یونائیٹڈ نے سلطانز کے جبڑوں سے فتح چھین لی
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز کے کولن انگرام نے 2019 کے پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی خلاف 127 رنز کی اننگ کھیل کر لیگ کا سب سے بڑا انفرادی اننگ کا ریکارڈ بنایا تھا۔
جیسن رائے نے نہ صرف اپنی ٹیم کے خلاف اس منفی ریکارڈ کو توڑا بلکہ ان کی ٹیم نے چوتھی مرتبہ بڑے ہدف کو حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
گزشتہ سال ملتان سلطانز کے ریلی رؤسو نے 43 گیندوں پر لیگ کی تیز ترین سنچری بنائی تھی، جبکہ جیسن رائے کی یہ سنچری پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔
جیسن رائے نے اپنی اننگ کے حوالے سے کہا کہ کل رات میں آخر تک کریز پر موجود تھا یہ ابتدائی بلے باز کے طور پر میرے لیے ایک ناقابل یقین احساس ہے، یہ اننگ میری یادوں میں دیر تک زندہ رہے گی۔
جیسن رائے نے کہا 13 یاد 14 اوورز میں 240 رنز کا تعاقب کرنا شاید دسترس سے باہر تھا بس کوشش زیادہ چوکے اور چھکے لگانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوا۔
جیسن رائے نے گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل سیزن رہا ہے اور ہم وہ پرفارمنس نہیں دے سکے جو ہم چاہتے ہیں، لیکن میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں نے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے یہ اننگ کھیلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News