Advertisement

پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حفاظتی نظام سے مطمئن ہیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حفاظتی نظام سے مطمئن ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین سیاسی کشیدگی اور معاشی مسائل کے غیر معمولی چیلنج کا سامنا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ای کوریلا کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے اور کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد حملوں میں تیزی آئی ہے۔

جنرل مائیکل ای کوریلا نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ نہیں ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کار پر اعتماد ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ای کوریلا کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں بتایا تھا کہ قومی مفاد کا تحفظ ضروری ہے اور نیوکلئیر یا میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوتا۔

Advertisement

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا تھا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ پاکستان کو بتائے کہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version