Advertisement

بیس بال کھلاڑی کی مردہ تصویر شیئر کرنے پر کروڑوں کا ہرجانہ

امریکہ میں بیس بال کھلاڑی کی حادثے میں ہلاکت کے بعد فائر فائٹرز کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے پر 28.5 ملین ڈالرز کا ہرجانہ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کے بیس بال کے معروف کھلاڑی کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، ریسکیو عملے نے کھلاڑی کی حادثے کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

کوبی برائنٹ کے اہل خانہ نے لاس اینجلس انتظامیہ کے خلاف کھلاڑی کی ہولناک تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ہرجانے کا دعوی کیا تھا، لاس اینجلس کاؤنٹی نے کیس ختم کرنے کی شرط پر 28.5 ملین ڈالرز کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری 2020 میں لاس اینجلس کے مغربی علاقے کالاباساس کے پہاڑی علاقے میں کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، حادثے میں 8 دیگر افراد میں ان کی بیٹی بھی شامل تھی۔

عدالت نے لاس اینجلس انتظامیہ کو این بی اے اسٹار کوبی برائنٹ کے اہل خانہ کے ساتھ تصفیہ کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ نے کوبی برائنٹ کی اہلیہ وینیسیا رائے کو 28.5 ملین ڈالرز کی ادائیگی پر کیس ختم کرنے پر راضی کر لیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بیس بال کھلاڑی کوبی برائنٹ کی اہلیہ وینیسیا رائے کے ساتھ لاس اینجلس کاؤنٹی کے مابین تصفیے کے مطابق وینیسیا رائے معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ کاؤنٹی کے خلاف کیس کو واپس لیں گی۔

Advertisement

 بیس بال کھلاڑی کوبی برائنٹ کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ آج برائنٹ کی اہلیہ کی جرات مندانہ جنگ کے کامیاب خاتمے کا دن ہے، جو اس گھناؤنے طرز عمل میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھرائے گی۔

کوبی برائنٹ کے وکیل لوئس لی نے مزید کہا کہ وینیسیا رائے اپنے مرحوم شوہر، اپنی بیٹی اور کمیونٹی کے ان تمام افراد کے لیے لڑیں جن کے متوفی خاندان کے ساتھ اسی طرح کی بے عزتی کی گئی۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والی اٹارنی میرا ہاشمل نے بیان کو “منصفانہ اور معقول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ محترمہ برائنٹ اور ان کے بچے اپنے نقصان سے صحت یاب ہوتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ کوبی برائنٹ امریکہ کے مشہور بیس بال کلب لیکرز اسٹار کے رکن تھے، کوبی پانچ مرتبہ این بی اے چمپئین اور باسکٹ بال ہال آف فیم کے رکن بھی تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version