Advertisement

کراچی میں امن یقینی بنانے کیلئے سندھ حکومت کی کوششیں کبھی رنگ نہیں لائیں، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان

کراچی میں امن یقینی بنانے کیلئے سندھ حکومت کی کوششیں کبھی رنگ نہیں لائیں، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن یقینی بنانے کیلئے سندھ حکومت کی کوششیں کبھی رنگ نہیں لائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے اہم  بیان میں کہا کہ کراچی میں امن یقینی بنانے کیلئے سندھ حکومت کی کوششیں کبھی رنگ نہیں لائیں، شہر میں کسی بھی انسان کو ایک موبائل کیلئے قتل کردینا آسان ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ گزشتہ روز سنی علماء کونسل پاکستان کے صدر علامہ عبدالقیوم کو سر راہ قتل کیا گیا، اس سے قبل پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے خالد رضا کو قتل کیا گیا تھا، وزیر اعلیٰ نے واقعات کا نوٹس لیا مگر عملی اقدام نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کیلئے صوبائی بجٹ 124.87 ارب ہے مگر پیسہ کہاں لگتا ہے کچھ پتہ نہیں، واقف ہیں کہ سندھ کابینہ میں امن و امان کے موضوع کو ترجیح نہیں دی جاتی، سندھ حکومت کے حکم پر کراچی کی پولیس مردم شماری، پولیو مہم میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے آئی جی اور افسران بےشرمی سے کہتے ہیں ‘کرائم قدرتی عمل’ ہے، صرف قانون پر عملدرآمد سے کراچی کا امن ممکن ہے مگر یہاں قانون صرف ہیلمٹ نہ لگانے یا نوپارکنگ والوں پر لاگو ہوتا ہے۔

Advertisement

خرم زمان نے کہا کہ شہر جل جائے مگر حکومت اور پولیس کی بھتوں سے جیب گرم ہونا ضروری ہے، سندھ حکومت سے مطالبہ ہے سالانہ امن و امان پر رکھا گیا بجٹ بتایا جائے کہاں خرچ ہوا؟ کیونکہ حکومتی کرپشن کی وجہ سے کراچی میں کرائم ریٹ بڑھ رہا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ کراچی میں پولیس مقابلہ؛ پولیس اہلکار شہید، ملزمان فرار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version