Advertisement

اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی ایک اور ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 3 فلسطین شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے اسرائیلی فوج کی جاری بربریت نے آج مزید 3 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے، ایک ہفتے سے جاری ریاستی دہشت گردی میں اب تک 13 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کے مغربی کنارے میں نابلس کے قریب چوکی پر مسلح نوجوانوں نے حملہ کیا تھا، فوج کی جوابی کارروائی میں 3 نوجوان ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک مسلح شخص نے گرفتاری دے دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا تازہ شکار بننے والے تینوں شہید نوجوانوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے نہیں کئے گئے۔

فلسطین اتھارٹی کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کسی ہلاک یا زخمی نوجوان کو اسپتال نہیں لایا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسرائیل میں سخت گیر اور شدت پسند یہودی جماعت کے الحاق سے دوبارہ وزیر اعظم بننے والے بینجمن نیتن یاہو کی سخت پالیسیوں کے باعث مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال اسرائیلی افواج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے جس میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version