Advertisement

مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کے لیے تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں اپنے ملک کے لیے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

مشفق الرحیم نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سلہٹ کے کرکٹ گراؤنڈ میں صرف 60 گیندوں پر سنچری اسکور کی، میچ میں بنگلہ دیش نے ون ڈے کرکٹ میں 349 کا رنز کا ریکارڈ ٹوٹل بھی بنایا۔

مشفق الرحیم نے شکیب الحسن کا 2009 میں زمبابوے کے خلاف 63 گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کا مجموعی ٹوٹل کا ریکارڈ 8 وکٹوں پر 338 رنز کا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بنگلہ دیش نے ہوم سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 3-0 کی تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement

میچ میں نجم الحسین نے 73 اور لٹن داس نے 70 رنز بنائے، اس میچ میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کے خلاف 183 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔

مشفق الرحیم نے اپنے ساتھی کرکٹر تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے بعد تیسرے بنگلہ دیشی کے طور پر ون ڈے میں 7 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version