Advertisement

استعفوں کی منظوری کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائی کورٹ

استعفوں کی منظوری کا معاملہ؛ پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مستعٰفی ایم این ایزکی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقررکر دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پرپی ٹی آئی کی جانب سے مستعفی ارکان قومی اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ میں فوری سماعت کی استدعا کی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پوچھا کہ آپ کو کیا ایمرجنسی ہے کیوں آئے ہیں؟ وکیل پی ٹی آئی شہاب امام نے جواب دیا کہ ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہے ہماری درخواست فوری سنی جائے۔ آپ نے اکیس مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے جب تک الیکشن ہوجائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم درخواست کو سن کر فیصلہ کردیں گے جس پرشہباب امام نے کہا کہ بیلٹ پیپرزچھپ جائیں عوام کے کروڑوں روپے ضائع ہوں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جذباتی ماحول کیوں بنارہے ہیں ہم قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کردیں گےاس ساتھ ہی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے اورکیس سماعت کیلئے 7 مارچ کو مقرر کردیا۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ اگراستعفیٰ منظورکرنے سے پہلے کہہ دیں تو اسپیکر کے پاس اختیار نہیں ہے استعفیٰ منظور کرنے کا، انہیں غلط طور پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا ہے۔

شہاب امام ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کا پروسیس قانون کے مطابق پورا نہیں کیا، استعفیٰ دینے والے ارکان سے ان کے استعفوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بھی اس فیصلے کی روشنی میں ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ استعفوں کی منظوری کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواستیں دائر کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے اراکین میں علی زیدی، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، عطا اللہ ایڈووکیٹ، سید الرحمان محسود، آفتاب صدیقی، اسلم خان، نجیب ہارون اور عالمگیر خان بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version