Advertisement

گورنر کے پی کا بڑا یوٹرن، تحریک انصاف کا قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری

سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کیجانب سے صوبے میں  انتخاباتکی تاریخ کے اعلان سے مجرمانہ گریز کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور تحریک انصاف کے وکلاء نے گورنر کے پی حاجی غلام علی کے خلاف توہینِ عدالت کی مفصل درخواست تیار کرلی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی قانونی ٹیم کے ہمراہ اب سے کچھ ہی دیر میں سپریم کورٹ جائیں گے۔

گورنر پختونخوا کیخلاف سپریم کورٹ میں باضابطہ طور پر توہینِ عدالت کی درخواست جمع کروائی جائے گی اور اگلے مرحلے میں
گورنر کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے بھی قانونی لوازمات جمع کیے جائیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں الگ الیکشن نہ ہو، گورنر خیبرپختونخوا

اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی پر مشتمل وفد گورنر کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دینے کے بعد دن سوا بارہ بجے عدالتِ عظمیٰ کے باہر میڈیا سے مفصل گفتگو کرے گا۔

گورنر کے پی کا الیکشن پر یوٹرن، 28 مئی کو انتخابات کرانے کو خارج از امکان قرار

خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے الیکشن پر یوٹرن لے لیا، گورنر نے 28 مئی کو انتخابات کرانے کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

Advertisement

 گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری جماعتوں کی ایک ہی آواز ہے کہ الیکشن ایک ہی دن کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو خط میں نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ لکھا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے، خط میں جن تحفظات کا ذکر کیا ہے وہ سب
حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا کی انتخابات 28 مئی کو کرانے کی تجویز

حاجی غلام علی نے کہا کہ حالات ایسے نہیں کہ انتخابات کروائے جائیں، میرے علاوہ الیکشن کمیشن نے جس جس ادارے سے ملاقات کی ہے سب نے انہی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ 28 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن ریکوائرمنٹ پوری کرے تب انتخابات ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version