Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے جلسے سے روک دیا

پی ٹی آئی

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے جلسے سے روک دیا

عدالت نے کہا کہ اتوارکا جلسہ ایک دن آگے پیچھے کرلیں۔ آپ خود فیصلہ کریں ورنہ عدالت حکم سنائے گی۔

تففصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں پولیس تشدد اور پولیس حصارکےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل فواد چوہدری اظہر صدیق نے کہا کہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر پڑھ دیتا ہوں جس پرعدالت نے کہا کہ عدالت نےآرڈرپڑھ لیا ہے۔ خواجہ طارق رحیم کدھر ہیں۔

وکیل اظہرصدیق نے جواب دیا کہ وہ سپریم کورٹ میں ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ کےجتنے مسائل ہیں ان کا حل آئین اور قانون میں موجود ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان کتابوں کو کوئی پڑھنے کو تیار نہیں ہے۔ سب مل کرپڑھتے ہیں اور اس کو صرف پڑھنا نہیں بلکہ سمجھنا بھی ہیں۔ سب نے مل کرپورے نظام کو جام کررکھا ہے۔

Advertisement

لاہورہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت کسی ایک پارٹی کی بات نہیں کررہی سب کا رویہ ایک جیسا ہے۔ مل کر قانون کو پڑھیں تو سارا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد میں چار عدالتوں میں پیش ہوئے۔ عمران خان پانچویں عدالت ایف 8میں سیکیورٹی خدشات کےباعث پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ ہمارے قانون میں سیکیورٹی لینے کا کوئی قانون موجود ہے۔سیکیورٹی پالیسی پوری کی پوری موجود ہے۔ آپ کو اس پالیسی کاجائزہ لیں اور سیکیورٹی کی فراہمی کےلئے مل بیٹھ کر حل کریں۔ دفعہ 144کےلئے بھی آج ہی مل بیٹھیں اور مسئلے کا حل نکالیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جلسے جلوس نکالنا اپ کا حق ہے۔ پرسوں بھی آپ کی ریلی ہے اسے ایک دن آگے پیچھے کرلیں۔ قانون کےمطابق پندرہ دن کا ایڈوانس پلان دیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم کسی ایک کابھی نقصان نہیں چاہتے۔ ہم نہیں سمجھتے کہ شہر کاکوئی بھی علاقہ نوگوایریا نہیں ہونا چاہتے۔

عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ انکوائری طلب ہے یہ دونوں طرف سے بدنیتی شامل تھی یانہیں۔

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کل گیارہ بجے ملتوی کردی۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت ان کو باور کرائے کہ یہ نگران حکومت پنجاب ہے جس پرعدالت نے جواب دیا کہ اس طرح کی کوئی بات نہ کریں۔ صرف بتانا مقصود تھا کہ نگران حکومت کا کام نیوٹرل رہنا ہے۔ اتوارکا جلسہ ایک دن آگے پیچھے کرلیں۔ آپ خود فیصلہ کریں ورنہ عدالت حکم سنائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version