عبداللہ شفیق قومی ذمہ داری کی وجہ سے کاؤنٹی چمپئن شپ سے باہر

افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے باعث عبداللہ شفیق کاؤنٹی چمپئین شپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عبداللہ شفیق افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کئے جانے پر کاؤنٹی چمپئین شپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چمپئین شپ کے آغاز سے چند ہفتے قبل لیسٹر شائر نے پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو سائن اپ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے سیریز کیلئے قومی ٹیم 22 مارچ کو یو اے ای روانہ ہوگی
عبداللہ شفیق کو اصل میں پہلے چھ کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچوں میں حصہ لینا تھا.
لیسٹر شائر کے ہیڈ کوچ پال نکسن اور کرکٹ کے ڈائریکٹر کلاز ہنرسن مختصر وقت میں عبداللہ شفیق ک قومی ذمہ داریوں کے باعث ان کا متبادل تلاش کرنے کے لیے پریشان ہیں۔
ہیڈ کوچ پال نکسن پی ایس ایل کے حال ہی میں ختم ہونے والے ایڈیشن میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد وہ انہیں بورڈ میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے۔
عبداللہ شفیق رواں ماہ کے اواخر میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل
ہیڈ کوچ پال نکسن نے کہا کہ ہمیں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہو گا، عبداللہ شفیق نے پی ایس ایل 8 میں اتنا اچھا کھیلا ہے کہ ہمیں کہیں اور دیکھنا پڑے گا۔
عبداللہ شفیق نے پی ایس ایل 8 کے 10 میچوں میں 144.08 کے اسٹرائیک ریٹ سے 268 رنز بنائے۔
عبداللہ شفیق پر ٹیسٹ اسپیشلسٹ ہونے کی چھاپ کی وجہ سے ماضی میں انہیں ٹی ٹوئنٹی میں مواقع نہیں دیئے گئے، انہوں نے 2020 میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کی جانب سے کھیلا تھا۔
لیسٹر شائر سیزن کے پہلے حصے کے لیے عبداللہ شفیق کی جگہ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ویان مولڈر اور نوین الحق کو شامل کر سکتا ہے۔
لیسٹر شائر کاؤنٹی کلب نے آخری چیمپئن شپ ٹیبل کے نیچے ختم کی تھی اور وہ اس سیزن میں اپنی بیٹنگ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

