Advertisement

ٹی ٹوئنٹی میں کرس گیل کی حکمرانی بابر اعظم نے چھین لی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا ہے، بابر اعظم نے کرس گیل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 میں آج ہونے والے ایلیمینیٹر میچ میں بابر اعظم نے اپنی اننگ کا 35 واں رن لے کر کرس گیل کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کی حکمرانی کا خاتمہ کر دیا۔

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین اور یونیورس باس کرس گیل کے 9 ہزار رنز کے ریکارڈ کو کم میچ کھیل کر توڑ ڈالا۔

کرس گیل نے یہ 9 ہزار رنز کا اعزاز ٹی ٹوئنٹی کی 249 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یہ معرکہ 245 اننگ میں انجام دیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز تک کا سفر صرف 27 اننگ میں مکمل کیا تھا۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر بھارت کے ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 271 اننگز میں 9 ہزار رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 9 ہزار کے سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے 273 اننگز کا سہارا لیا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے عالمی کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے پہلے 7 ہزار رنز بنانے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اعدادوشمار کے مطابق بابر اعظم تیز ترین 8 ہزار اور 6 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ریکارڈ بک میں درج ریکارڈز کے مطابق بابر اعظم نے 1 ہزار رنز کے لیے 36، 2 ہزار کے لیے 70، 3 ہزار کے لیے 92، 4 ہزار کے لیے 115، 5 ہزار کے لیے 145، 6 ہزار کے لیے 165، 7 ہزار کے لیے 187 اور 8 ہزار رنز کے لیے 218 اننگز کی مدد حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version