روس کا یوکرین کے صدر سے باخموت سے فوج نکالنے کا مطالبہ

روس کی افواج کا کہنا ہے کہ بہت جلد باخموت پر قبضہ ہونے والا ہے اس لیے یوکرین اپنی فوج وہاں سے نکال لے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق روسی افواج کا دعویٰ ہے کہ وہ یوکرین کے اہم شہر باخموت پر قبضہ کرنے والی ہیں، روسی افواج نے یوکرین کے صدر سے اپنی فوجیں وہاں سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
روس کے ویگنر پیشہ ورجنگجو گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کے یونٹوں نے ملک کے مشرق میں واقع علاقے دونیتسک میں یوکرینی افواج کے مضبوط گڑھ باخموت کو عملی طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔
یوگینی پریگوزین نے مزید کہا کہ وہاں موجود یوکرینی فوجیوں کے لیے نکلنے کا صرف ایک راستہ بچا ہے.
یہ بھی پڑھیں : یوکرین جنگ پر روس کیخلاف اقوام متحدہ میں مذمتی قرارداد منظور
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی فوری طور پر یوگینی پریگوزین کی ویڈیو کے جواب میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سختی سے مزاحمت کرنے کا اظہار کیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ دشمن کو پسپا کرنا آنے والے مہینوں میں ہماری دفاعی کارروائیوں کی کامیابی کے لیے شرط ہے.
یوکرینی صدر نے باخموت کا دفاع کرنے والے یوکرینی فوجیوں کی بہادری پر انہیں دادِ شجاعت دی۔
ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو مغربی شہر لویف میں ایک اجلاس میں شرکت کی، اس اجلاس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان اور، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے دیگر اعلیٰ قانونی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یوکرینی صدر نے روس کو اس کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے مزید تعاون کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News