Advertisement

مریم نواز سے ریاست پاکستان کو خطرہ ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب

بے روزگاری کے باعث چوری ڈکیتی جیسے جرائم میں اضافہ ہوگا، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز سے ریاست پاکستان کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کے علم میں ہے خان صاحب حفاظتی ضمانت کے لیے کورٹ میں موجود ہیں، ایک وارنٹ رانا ثناءاللہ کو جاری ہوا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر یہاں سیدھا ربڑ کی گولیاں چلائی، پی ڈی ایم نے بنیادی انسانی حقوق کو معطل کیا، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ مفرور باب کی بیٹی نے آج شکست تسلیم کرلی ہے ، مریم نواز عوام کے ووٹ کی دہشت سے خوفزدہ ہوگئیں ہیں، یہ لندن پلان جب بنا تو کون کون سی ضمانتیں لی ہیں عوام کو سب پتا لگ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کس حیثیت سے اداروں کو حکم دے رہی تھی کہ تحریک انصاف پر پابندی لگا دی جائے، پنچاب اور کے پی میں الیکشن ہونے جارہے ہیں عوام اپنے ووٹ سے پی ڈی ایم پر پابندی لگائے گی۔

Advertisement

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے مہینے 28 اشیاء خوردونوش مہنگی ہوئی ہیں، مہنگائی آج 45 فیصد پر پہنچ گئی ہے، ستر سال کے مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان پر 85 جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، عمران خان سانس لیتے ہیں آپ مقدمہ بنا دیتے ہیں، لندن میں نواز شریف کو لسی اور پائے نا ملے اس کا مقدمہ بھی عمران خان پر نا بنا دیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ مریم نواز خود نیب کے دفتر پر حملہ اور ہوگئی تھی، مریم نواز سے ریاست پاکستان کو خطرہ ہے لیکن اب ان کا مقابلہ عمران خان سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version