Advertisement

علی امین گنڈاپورکواشتہاری قراردینے کی کارروائی کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری

علی امین گنڈا پور

وکیل کی یقین دہانی پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پورکو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جمع بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور قانونی کارروائی سے گریزاں ہیں۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کا نوٹس کی تعمیل کروانی تھی۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا کہ بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پوراپنے درج ایڈریس پر موجود نہیں۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر قانونی کارروائی آگے بڑھنے نہیں دے رہے،  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی لیکن علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوئے۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عدالت علی امین گنڈاپور کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version