Advertisement

تمام مسائل کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، پرویزالہٰی

پرویز الہٰی

الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کر کے توہین عدالت کی ہے، پرویزالہٰی

چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہیں۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب اور کے پی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اپنا بیان واپس لیں، پختون ہر گز دہشت گرد نہیں بلکہ محب وطن ہیں، عامر میر کے بیان سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے یہ بات پاکستان کے مفاد میں بھی نہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا کارنامہ یہی ہے کہ انہوں نے صوبوں اور عوام کے دلوں کو آپس میں جوڑ دیا ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان سب پاکستانی ہیں۔

ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کا احترام کیا، نا اہل حکمران آئین کو پامال کر کے جمہوریت کو داغدار کر رہے ہیں۔

Advertisement

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف درج مقدمات ن لیگ نے ذاتی اناکی بنیاد پر قائم کیے جبکہ نواز شریف باہر بیٹھ کر عمران خان اور عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہے، پی ڈی ایم ٹولہ صبح شام عمران خان اور پارٹی قائدین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے میں مصروف ہے۔

مرکزی صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بھی نا اہل حکمرانوں پر اعتماد نہیں، یہ عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر آئی ایم ایف کو خوش کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسائل کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہیں، حکمران اگر مگر چھوڑیں اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن وقت پر کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version