Advertisement

برسلز میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

دنیا بھر کی طرح یوم پاکستان برسلز میں بھی پاکستانی سفارت خانے نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں پاکستان کا قومی دن سفارت خانہ پاکستان میں ایک پروقار تقریب میں روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔  قائم مقام سفیر سید فراز حسین زیدی نے قومی ترانہ کی دھن میں قومی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔

پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے اپنے اپنے پیغامات میں قوم کو مبارکباد دی اور قوم کے بانیوں کی متحرک اور بصیرت انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے بانیوں کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتھک کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

اس تقریب میں بیلجیئم کے مختلف شہروں سے کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version