Advertisement

امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر بھارتی پنجاب میں حالات کشیدہ

بھارتی پولیس کی خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر سکھ تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’وارث پنجاب دے‘ نامی تنظیم کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ کو گزشتہ روز جالندھر کے علاقے نکودر کے قریب پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

بھارت کی بی جے پی سرکار نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے خلاف سکھوں کے ممکنہ شدید ردعمل کے باعث پنجاب میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے، اور بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کر دیا ہے، بھارتی پنجاب میں کرفیو کا ماحول ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔

Advertisement

امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر سکھ فیڈریشن یوکے سمیت متعدد بین الاقوامی سکھ تنظیموں نے مذمت کی اور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Advertisement

سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی شعلہ بیاں تقریروں نے سکھوں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، چند روز قبل ہزاروں سکھوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر امرت پال سنگھ کے گرفتار ساتھی کو رہا کرا لیا تھا۔

بھارت سے موصولہ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر چکی تھی، لیکن مودی سرکار جی 20 عالمی سربراہی کانفرنس کی وجہ سے امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے سے کترا رہی تھی.

مودی سرکار اس بات سے آگاہ تھی کہ اگر انہوں نے سکھ رہنما کو گرفتار کیا تو اس کا ردعمل شدید ہو سکتا ہے، اور سکھ برادری بھارت سمیت دنیا کے بھر کے مختلف ممالک میں بی جے پی سرکار کو ذلیل و رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

 سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سکھوں کے ردعمل سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے اور پنجاب کے تمام اہم شہروں میں بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کر دیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، اور پوری ریاست کرفیو کے ماحول میں ہے، دوسری جانب بھارتی پولیس امرت پال سنگھ کے دیگر قریبی ساتھیوں اور اس کی تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version