مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کو دو سال کی جیل

مودی کو چور کہنے پر کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو عدالت نے دو سال کی سزا سنا دی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گجرات کے شہر سورت میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں سیشن عدالت نے دو سال کی سزا سنا دی ہے۔
راہول گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ تمام چوروں کا نام مودی ہی کیوں ہوتا ہے۔
راہول گاندھی کے خلاف سورت کی سیشن عدالت میں ہتک عزت کا کیس دائر کیا گیا تھا، عدالت نے راہول گاندھی کی ایک ماہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
راہول گاندھی کے مطابق ان کا اشارہ کرپشن کیسز شامل مودی نام کے افراد پر تھا، جیسے کے ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی، اور آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی جن پر کرپشن پر الزام لگے ہیں۔
راہول گاندھی کے اس بیان پر بی جے پی رکن اسمبلی پورنیش مودی نے عدالت میں کیس داخل کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے اس بیان پر مودی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
کانگریس پارٹی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News