مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، 6 فلسطینی شہید

اسرائیل کی افواج نے گزشتہ روز مقبوظہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں کارروائی کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیاْ
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز نے 6 فلسطینیوں گولی مار کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطین کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی اس جارحانہ کارروائی میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ان میں دو کوشدید چوٹیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اردن میں اسرائیلی اور فلسطینی حکام میں مذاکرات، تشدد کے خاتمے پر زور
فلسطینی صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں داخل ہو گئی اور بلاجواز گھروں میں گھس گئی، فلسطینیوں نے اس پر احتجاج کیا تو اسرائیلی فورسز نے تشدد شروع کر دیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی عہدیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج گذشتہ ہفتے شمالی مغربی کنارے کے شہر حوارہ میں دو اسرائیلی بھائیوں کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے جینن میں داخل ہوئی تھی۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ چھ افراد کو گولی مار کر شہید کیا گیا اور کم از کم 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت نے فوری طور پر شہید ہونے والے افراد کے بارے میں مزید تفصیلات پیش نہیں کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

