بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار

شعیب شیخ
بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب احمد شیخ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں نامعلوم افراد انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ساتھ لے گئے۔
بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم کس نے شعیب شیخ کو اٹھایا ، شعیب شیخ کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ انہیں کس نے اغوا کیا ہے، شعیب شیخ کے خلاف پہلے بھی (ن) لیگ کے دورمیں کارروائی کی گئی۔
سینئر اینکر سمیع ابراہیم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے درخواست کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونے پر ہمیں دھمکیاں دی جارہی تھیں، شعیب شیخ عدالتوں میں پیش بھی ہوتے رہے ہیں جب کہ شعیب شیخ کسی مقدمے میں مطلوب بھی نہیں ہیں۔
سمیع ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ بول سے کہا جارہا تھا کہ عدلیہ کی حمایت کیوں کررہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ شعیب شیخ کوایئرپورٹ کے اندرسے نامعلوم افراد ساتھ لے گئے ،یہ وہ ہی بدمعاشی ہے جس طرح دیگرافرادکو اٹھایا گیا۔
صحافتی تنظیموں کی مذمت
دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلٹ (پی ایف یو جے) اور کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے) سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے بھی بول نیوز کے شریک چئیرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News