Advertisement

وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں اوقات سحر وافطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے سحر افطار و تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سحر افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔

وزارت توانائی نے کہا کہ سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی جبکہ افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور تین گھنٹے بعد زیرو لوڈ منیجمنٹ ہوگی ۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم ہوں گے جبکہ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی ۔

وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام اوقاف ہال میں ہوگا جس میں ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا ۔

Advertisement

اجلاس میں مركزی و زونل ممبران وزارت مذہبی امور ودیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

بعدازاں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا ایک اور اجلاس آج مسجد قاسم علی خان میں ہوگا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version