Advertisement

پنجاب اور کے پی کے کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، بابر اعوان

بابر اعوان

پنجاب اور کے پی کے کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، بابر اعوان

بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں، آئی جی پنجاب اپنے آپ کو ڈاکٹر کہتے ہیں لیکن انسانیت کا زرہ بھی نہیں ان میں، حکمران الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائیں گے ہر صورت الیکشن ہونگے۔

بابر اعوان نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ قانونی و آئین کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہیں، آئندہ سال فروری میں سینٹ کے الیکشن ہونے ہیں جس کے لیے پورے ملک کی نمائندگی ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام قومی ادارے بشمول الیکشن کمیشن کوئی بھی الیکشن نہیں روک سکتا جبکہ اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بھی نہیں گر رہے لیکن وہ پھر بھی پاکستان واپس نہیں آئیں ، انہیں ہم اور پاکستان کی عوام ہی واپس لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جلسیاں اور ہمارے جلسے انہیں سونے نہیں دیتے، نواز شریف کو ملک سے جانے میں مدد دینے والوں نے جو غلطی کرائی آئندہ نہیں دھرائیں گے۔

Advertisement

بابر اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ خود باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں اور عمران خان کو روک لیتے ہیں، پنجاب اور کے پی کے کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہے انشاء اللہ جیتیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ این آر او نہیں لینے دینگے ابھی بھی ہماری لڑائی این آر او پلس روکنے کے لیے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Next Article
Exit mobile version