Advertisement

توشہ خانہ کیس؛ سیشن عدالت کا عمران خان کو 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

عمران خان

خاتون جج کو دھمکی کا کیس؛ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

توشہ خان کیس میں عمران خان آج بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہوئے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عمران خان کو 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 13 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کیس کی تیسری بار سماعت دوبارہ شروع تو ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے غیرمتعلقہ افراد کو عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت نے سیکیورٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان نے 9 مارچ کو ویسے بھی آنا ہے۔ آئی جی، وزارتِ داخلہ، سب کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایت دوں گا۔

سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان کے جونیئر وکیل سردار مصروف خان، محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت پیش ہوئے۔

Advertisement

سیشن جج ظفراقبال نے کہا کہ 9 مارچ کی تاریخ رکھ لیتے ہیں جس پرعمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی 9 مارچ کو پیش ہونے کا کس نے کہا ہے؟

جج نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی ضمانتوں کی سماعتیں ہیں۔ 9 مارچ کو تو عمران خان نے اسلام آباد آنا ہی ہے۔ توشہ خانہ کیس کو قانون کے مطابق چلایاجائےگا۔

وکیل شیرافضل مروت نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کچھ دیربعد وارنٹ منسوخی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دےگی، جب کہ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالت سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے پوچھ لے۔ جو سیکیورٹی ادارے دیں اس پر عدالت فیصلہ کرلے۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ کچہری میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش سنجیدہ بات ہے۔ 78 عمران خان پر ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ صبح اٹھتے ہیں ایک نیا پرچہ ہوا ہوتا ہے۔ جب تک سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات فراہم نہیں کرتے اس وقت ہم کیسے بات کرسکتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ساڑھے تین بج گئے ہیں ہم اس وجہ سے رکے ہوئے ہیں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جب تک ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا، اتنا صبرکیا ہے، عدالت تھوڑا اور صبرکرلےگی۔

وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر جتنی نظریں ہیں اتنی تین قتل کے کیسزپرنہیں ہوگی جس پرسیشن جج ظفراقبال نے کہا کہ ملزم توخود چاہتا ہے کہ جلد سے جلد ٹرائل مکمل ہو۔

Advertisement

الیکشن کمیشن اوروکیل عمران خان کے درمیان تلخ کلامی

دونوں فریقین نے سیکیورٹی کے متعلقہ اداروں کوعدالت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت پر اتفاق کرلیا، دوران سماعت الیکشن کمیشن سعدحسن اور وکیل فیصل چودھری کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل جان بوجھ کر طنز کرتےہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے جتنا مرضی اونچا بولنا ہے، بولتے رہیں۔

وارنٹ منسوخی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک سیشن عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

اس سے قبل آج سماعت میں دوباروقفہ ہوا، دوسرے وقفے کے بعد عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ عمران خان کے وارنٹ منسوخی پر اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکردی ہے۔

Advertisement

جج نے ریمارکس  دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کے باعث ہی کیس کی سماعت میں وقفہ کیا تھا، دیکھ لیتے ہیں لیکن ساڑھے تین بجے تک آرڈر جاری کردیں گے۔

وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کے سیشن عدالت میں نہ آنے کے پیچھے چند وجوہات تھیں، عمران خان نے متعدد بار کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

جج نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ سیشن عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کردی جائے۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اوراسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو رہےہیں، اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ماضی میں بھی حملہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ وکالت کی بات ہو نہیں رہی، سیاست پر بات ہو رہی ہے۔

Advertisement

اس دوران جج نے ہدایت کی کہ سیاست پر نہیں، صرف قانون پربات کی جائے۔

وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ صورتحال بتارہی ہے کہ عمران خان پر اگرحملہ ہوا تو کچہری میں ہی ہوگا، عمران خان کی جان کو خطرے کےساتھ ججز، وکلا اور شہریوں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں محسن شاہنواز رانجھا اور عمران خان کے وکلا میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

جج نے ریمارکس دیے کہ آپ ہمیں بتائیں، سیکیورٹی کا انتظام کرنا میرا کام ہے، 9 مارچ کو توشہ خانہ کیس کی سماعت رکھ لیتے ہیں، سیکیورٹی کے انتظامات کے احکامات جاری کردیتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی  اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک سیشن کورٹ نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version