رانا ثنااللہ نےہماری قربانی کوضائع کرنےکی ناکام کوشش کی، فیاض الحسن چوہان

رانا ثنااللہ نےہماری قربانی کوضائع کرنےکی ناکام کوشش کی،فیاض الحسن چوہان
رہنما تحریکِ انصاف فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ہماری قربانی کوضائع کرنےکی ناکام کوشش کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری گرفتاری سے پہلے فیس بک ہیک کیاگیا، گرفتاری سے پہلے میرے ٹاک شوز، نیوزکانفرنس گواہ ہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ میں نے کہا تھا مجھے جیل سےچھڑوانے کیلئےکوئی کوشش نہیں کرنی، راناثنا اللہ نے دونمبری کی۔ ہماری جیل بھرو تحریک کو ناکام کرنے کی حکومت نے کوشش کی۔
پہ ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کہا تھاجیل بھروتحریک کاسب سےپہلاقیدی خودہوں گا۔ شاہ محمود، اسدعمرسمیت تمام قیدیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کمیٹی چوک میں گرفتاری دی توسازش کی گئی۔
فیاض الحسن چوہان نے گفتگو میں کہا کہ اس سازش میں رانا ثنااللہ شریک تھے، گرفتاری سےقبل فیملی کومنع کیاتھاکسی پلیٹ فارم پردرخواست نہیں کرنی۔ راناثنااللہ سی پی اوراولپنڈی سےمسلسل رابطےمیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ گرفتاری کےبعدمندرہ کےقریب نمازکےبہانےقیدی وین سےاتاراگیا، راناثنااللہ نےہماری قربانی کوضائع کرنےکی ناکام کوشش کی۔ ہمیں رات10بجےمندرہ سےاڈیالہ جیل بھجوایاگیا۔
فیاض چوہان نے کہا کہ عمران خان کے سپاہی میدان سےبھاگنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ سیاسی قیدی تھے، دہشت گردوں کی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا۔ رات 2 بجے سلایا اور10منٹ بعد جگا کرشاہ پوراورحافظ آبادجیل بھجوایاگیا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیگم صفدرکی طرح کپڑےاستری کرنےکیلئےفرائی پین نہیں ملا۔ بیگم صفدرکوجیل میں ہرطرح کی سہولیات ملی تھیں۔ ہمیں 15 گھنٹےتک قیدتنہائی میں رکھا گیا، آئی جی فون پررپورٹ لیتاتھاکہ کوئی سہولت تونہیں مل رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

