Advertisement

پی ایس ایل 8، کراچی کنگز نے قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 8 کے اس میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کنگز کے 196 رنز کے جواب میں 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1634972477888823298

لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان 13 اور عبداللہ شفیق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامران غلام اور سام بلنگز نے 11،11 رنز بنائے۔

کپتان ڈیوڈ ویزے بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث رؤف نے 18 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ جیمز فولر کے نام رہی۔

اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے 30 ویں میچ میں ٹاس جیت کر کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 9 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب حیدر علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ کی شراکت میں محمد اخلاق اور طیب طاہر کے درمیان 70 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔

محمد اخلاق 51 اور طیب طاہر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان عماد وسیم نے 45 رنز کی اننگ کھیلی، بین کٹنگ نے 33 رنز بنائے۔ جیمز فولر نے 10 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے حارث رؤف، زمان خان اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دلبر حسین نے1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اسکواڈز:

Advertisement

لاہور قلندرز: فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سام بلنگز، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزے (کپتان)، شین ڈیڈزویل، راشد خان، حارث رؤف، دلبر حسین، زمان خان۔

کراچی کنگز: حیدر علی، محمد اخلاق، طیب طاہر، عماد وسیم (کپتان)، بین کٹنگ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، جیمز فولر، محمد عمر، عمران طاہر، عاکف جاوید۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version