مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی
لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر ہیں اور چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھال چکی ہے، انہوں نے سرگودھا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ مخالف بیان بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کیخلاف توہینِ عدالت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
درخواست میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے اپنے خطاب کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، انکی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر ہوئی اور اگلے روز اخبارات میں پرنٹ ہوئی، آئین کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور عدالت مریم نواز کو عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر کے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر درخواست گزار وکیل کو دلائل پیش کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دی تھی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے ججز کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش پر رانا شاہد ایڈووکیٹ نے ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News