Advertisement

شبلی فراز، مرادسعید، شہزاد وسیم اور دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی رہنما

شبلی فراز، مرادسعید، شہزاد وسیم اور دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، مراد سعید، شہزاد وسیم، راجہ خرم نواز اور دیگر کی عببوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے اور عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، مراد سعید، عامر کیانی، حسان نیازی محمد عاصم کی کی عبوری ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزمان کی 20،20ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جبکہ ملزمان کے وکلا کی استدعا پر ضمانتی مچلکوں کو 1 لاکھ سے کم کر کے 20 ہزارکیا گیا۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے ضمانت منظور کی، جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی سے متعلق تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب دیگرپی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے معاملے میں عدالت نے شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز کی عبوری ضمانت 13 مارچ تک منظور کرلی۔

Advertisement

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کی، شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز نے آج عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمیشن پیشی کے دوران توڑپھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version