ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی

ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی
آفتاب صدیقی نےکہا ہےکہ ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 مارچ کو پرامن احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے ورکرز کو گرفتار کیا تھا، شاہنواز جدون اور 11 کارکنان کو آج ضمانت پر رہا کیا گیا۔
انہون نے کہا کہ اس وقت لوگوں کو ذلیل کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا سے ارشد صدیقی کو کل سے لاپتہ کیا ہوا ہے، رانا ثناء کے کل کے بیان سے واضح ہوگیا ان کو شکست نظر آگئی ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، لاہور جلسہ دیکھ کر یہ گھبراگئے ہیں، یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا عالم ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نےمزید کہا کہ یہاں نظام ن لیگ کا یرغمال ہوگیا ہے، جمشید ٹاؤن کی پولیس کا حسان نیازی سے کیا تعلق جو مقدمہ درج ہوا؟اگر یہ ایسی حرکات کریں گے تو مکافات عمل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News