Advertisement

صدر عارف علوی اور یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیو لیک میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کل زمان پارک کے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے جس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جواب دیتے ہیں کہ جی بالکل۔

یاسمین راشد نے کہا کہ لوگوں نے پٹرول بم پھینکنا شروع کر دیے ہیں، اس سے پہلے خون خرابہ ہو آپ کو کسی سے بات کرنی چاہیے، آپ کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے جس پر عارف علوی نے پوچھا کہ میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ دیکھیں سر اب صورتحال یہ ہے لوگ مرجائیں گے پولیس والے بھی مرجائیں گے، صورتحال اتنی خراب ہوجائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے جس پر صدر مملکت نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میری بات ہوئی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میں تو جان بوجھ کر پہلی بار باہر بیٹھی ہوئی تھی، اب اس وقت پیٹرول بم چل رہے ہیں،واٹرکینن کوآگ لگ گئی تھی، کیونکہ لوگوں کو بلانا اور یہ سب کیا جارہا ہے۔

Advertisement

صدر عارف علوی نے کہا کہ ٹھیک ہے مجھے اسد سے بات کرنے دیں جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ اسد سے میری بات ہوئی  اسد نے کہا ہے آپ نے کچھ نہیں کہنا، آپ شاہ صاحب سےبھی بات کرلیں وہ خان صاحب کیساتھ ہیں، میرا خیال ہے آپ انہیں کہیں کہ خان صاحب آپ خود کو حوالے کریں، اور ہم آگے کے لیے تیار ہوجائیں باقی آپ کی مرضی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version