Advertisement

سعودی عرب، ماہ صیام میں قرآن مجید کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا کے 22 ممالک میں 76 زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں قرآن کریم کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قرآن مجید کے یہ نسخے دنیا کی 76 زبانوں پر مشتمل ہوں گے۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران دنیا کے 22 ممالک میں 76 مختلف زبانوں میں تراجم کیے گئے قرآن مجید کے دس لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے.

قرآن مجید کے ان نسخوں کی تقسیم کی منظوری خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دے دی گئی ہے.

قرآن مجید کے یہ نسخے مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلیکس میں چھاپے جائیں گے اور ان کے ترجمہ شدہ نسخے بھی اسی کمپلیکس میں تیار کئے جائیں گے۔

Advertisement

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق کنگ فہد کمپلیکس میں چھاپے گئے قرآن مجید کے یہ نسخے مخلتف ممالک کے سفارت خانوں کی مدد سے ان کے ملکوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version