Advertisement

مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا کیس خارج

مریم نواز

مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا کیس خارج

سکھر کی مقامی عدالت نے مریم نواز کے کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا کیس خارج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکھر کی عدالت میں مریم نواز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 ففتھ ایڈیشنل سیشن جج ممتاز سولنگی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے خلاف کیس خارج کردیا۔

عدالت نے مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کی، تاہم درخواست خارج کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

درخواست گزاروکیل ظہربابر کا کہنا تھا کہ تفصیلے فیصلے کے آنے بعد ہی درخواست خارج کی وجہ سامنے آئیگی۔  مریم نواز شریف نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ اور افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارنے درخواست میں استدعا کی تھی کہ نفرت انگیز تقاریر کی بنیاد پر مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ففتھ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس ہمارے حدود میں نہیں آرہا۔

عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں اعظم سواتی کے خلاف دائر درخواستیں بھی اعلی عدالتوں سے خارج ہوچکے ہیں۔ سیکشن 177 سی آر پی سی کے تحت مقدمات حدود کی عدالتوں میں درج ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version