اسدعمر، مرادسعید اور زلفی بخاری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور

اسدعمر، مرادسعید اور زلفی بخاری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
اے ٹی سی اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی اسدعمر، مرادسعید اور زلفی بخاری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظورکرلیں۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد کی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جج راجہ جواد نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسدعمر، راجہ خرم، علی نواز، مرادسعید اور شہزادوسیم کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانتیں منظورکیں۔
عدالت نے زلفی بخاری کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکی۔
دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ دوہفتوں تک کی عبوری ضمانتیں اس لیے دے رہےہیں تاکہ شیلنگ سے بچا جائے اور روزے سکون سے رکھے جائیں۔
فاضل جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے۔
وکیل بابراعوان نے کہا کہ نئے مقدمات کی نئی ضمانتیں دائر کر رہے ہیں، جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ پرانی سے تو نپٹ لینے دیں پھرنئی کو بھی دیکھتےہیں۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

