Advertisement

عوام اور کارکنوں کو تصادم کی طرف اکسایا جا رہا ہے، حماد اظہر

حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام اور کارکنوں کو تصادم کی طرف اکسایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ زمان پارک اور اس کے گرد اس وقت  8 سے 10 ہزار کارکن جمع ہیں، جھوٹے کیس کو بنیاد بنا کر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

حماد اظہر نے کہا کہ عوام اور کارکنوں کو تصادم کی طرف اکسایا جا رہا ہے، عوام کے صبر کو آزمانہ رجیم کی احمقانہ سوچ ہے۔ اہلیان لاہور اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے زمان پارک پہنچیں۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ دوپہر سے زمان پارک کے گیٹ پر شیلنگ جاری ہے، پولیس نے اندر داخل ہونے کی کوشش بی کی لیکن کارکنان نے روک دیا تھا۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا

لاہور میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیشِ نظرپولیس کی نفری زمان پارک میں موجود ہے۔ اس دوران پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پرشیلنگ بھی کی گئی جس کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ گرفتار کرنے آنے والی پولیس سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم بھی ہوا۔ اس دوران نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر پولیس پھتراؤ سے زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، پلے کارڈز کے اوپر نوٹس موصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے جب کہ ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد نے عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ تھام رکھا ہے۔

زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک لاہورمیں موجود ہیں، اس موقع پر پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version