Advertisement

موسم برسات میں چکنی جلد کو نارمل بنانے کے لیے یہ طریقے آزمائیں

چکنی جلد

موسم برسات میں چکنی جلد کو نارمل بنانے کے لیے یہ طریقے آزمائیں

مون سون سیزن میں جہاں برسات کی وجہ سے ہرچیز نکھر جاتی ہے وہی آپ کا مزاج بھی بہتر ہوجاتا ہے یہ موسم ویسے تو سب ہی کو بے حد پسند ہوتا ہے تاہم اس کے ساتھ بہت سےمسائل جنم لینے لگتے ہیں انہی میں آپ کی جلد بھی شامل ہیں۔  

اس موسم میں کسی کے بال متاثر ہوتے تو کسی کی جلد، یوں تو یہ موسم ہر قسم کی جلد کو متاثر کرتا ہے تاہم چکنی جلد والے افراد اپنے چہرے پر زیادہ چکنائی کا سامنا کرتے ہیں جس سے ایکنی اور پمپل کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے یہاں پر چکنی جلد کے لیے چند گھریلو تراکیب پیش کی جارہی ہے جو آپ کے اس مسئلے کے لیے بہترین ثابت ہوں گی۔

نیم فیس ماسک

نیم جلد کے کئی مسائل کو حل کر کے خوبصورتی بڑھانے کے لیے مشہور ہے۔ چکنی جلد کے لیے یہ علاج انتہائی آسان ہے، اس کے لیے آپ کو صرف ملتانی مٹی، عرق گلاب اور دو کھانے کے چمچ تازہ نیم کے پیسٹ کی ضرورت ہے۔ ان تمام اجزاء کو ملاکر اچھی طرح مکس کریں،  اب اسے چہرے پر خشک ہونے تک لگا رہنے دیں، پھر چہرہ دھولیں۔ یہ چکنی جلد علاج کے ساتھ مہاسوں کے لیے بھی بہترین ہے۔

Advertisement

دلیہ کا ماسک

دلیا جلد کو صاف کرکے جلد کی سطح کو ہموار کرتا ہے۔ دلیہ کا پیسٹ تیار کرنے کے لیے ایک پیالے میں عرق گلاب لیں اور اس میں سنگترے کے چھلکے کا پاؤڈر، مسور کی دال کا پاؤڈر اور دلیا ڈالیں۔ تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد اس پیسٹ کو اپنی جلد پر لگائیں اور اسے کچھ دیر تک خشک ہونے دیں، پھر چہرہ دھولیں۔

پودینے کا رس

پودینے کے پتوں کو پانی کے ساتھ پیس لیں جب تک کہ یہ پیسٹ کی طرح نہ بن جائے۔ پھر اس میں ملتانی مٹی، شہد اور تھوڑا سا دہی ڈال کر تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہ پیک جلد کی نشونما کر کے چکنائی کو دور رکھنے میں مدد کرے گا۔

کھیرا

کھیرے میں قدرتی ٹھنڈک کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو نرم کرنے اور اسے ہموار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ آپ اس سے گھر پر ایک آسان سا ٹونر بنا سکتے ہیں جو آپ کی جلد کو چکنائی سے پاک رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کھیرے کو رس ٹونر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو بس اس کا رس لے کر چہرے پر لگانا ہے اور کچھ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھونا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Next Article
Exit mobile version