Advertisement

انکم ٹیکس فراڈ کا الزام، شکیرا کیخلاف تفتیش کا آغاز

شکیرا

انکم ٹیکس فراڈ کا الزام، شکیرا کیخلاف تفتیش کا آغاز

شکیرا کیخلاف حکام کی جانب سے اسپین میں بھی باقاعدہ طور پر انکم ٹیکس فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

بارسلونا کے مضافاتی علاقے Esplugues de Llobregat میں ایک مجسٹریٹ نے معروف گلوکارہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جج نے دلیل دی کہ شکیرا نے کئی سالوں کے دوران اپنی آمدنی کے ذرائع کو چھپانے کے لیے آف شور ٹیکس ہیونز میں کمپنیوں کی ایک سیریز کا استعمال کیا۔

گلوکارہ پر پہلی بار جولائی 2021 میں ٹیکس فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا کیونکہ وہ 2012 اور 2014 کے درمیان نصف سال سے اسپین میں مقیم تھیں اور وہ مبینہ طور پر حکام کی 13.9 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔

کولمبیا میں پیدا ہونے والی موسیقار، جو اب میامی میں رہتی ہیں، نے اس سے قبل اپنی پبلک ریلیشن فرم کے ذریعے 2012-2014 کے عرصے سے متعلق ٹیکس فراڈ کے الزامات کی تردید کی تھی۔

Advertisement

 شکیرا نے برقرار رکھا ہے کہ اس وقت اس کی مالی رہائش بہاماس میں تھی اور دعووں کو “افسانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو واجب الادا تھا ادا کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ سے 2018 میں ٹیکس فراڈ کے دو مبینہ الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ وہ پہلے ہی 2012، 2013 اور 2014 کے دوران 16.2 ملین ڈالر کی مبینہ ٹیکس چوری کے مقدمے کا انتظار کر رہی ہیں کیونکہ شکیرا کی جانب سے ٹیکس چوری کے الزامات کے حوالے سے درخواست کے معاہدے کو مسترد کرنے کے بعد استغاثہ نے پہلے کیس میں آٹھ سال کی سزا اور 24 ملین یورو (26.9 ملین ڈالر) جرمانے کی درخواست کی ہے۔۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/120064/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/120064/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جو جونس نے سوفی ٹرنر کے ساتھ طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کردی
فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی
ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد
ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال تاحال جاری رہنے کا امکان
سوفی ٹرنر اور جو جونس اپنے بچوں کی ایک ساتھ پرورش کرنے پر رضامند
ہالی ووڈ رائٹرز کی اسٹوڈیوز کے ساتھ نئے معاہدے کی توثیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version