Advertisement

یوگا کریں، مگر ان احتیاط کے ساتھ

یوگا

یوگا کریں، مگر ان احتیاط کے ساتھ

یوگا کی تمام ہی مشقیں آپ کو صحت مند رکھنے ساتھ چاک وچوبند اور توانا بھی رکھتی ہیں، تاہم اسے کرنے کے دوارن کچھ احتیاط ضرور کرنی چاہئے جو یہاں پر بتائی جارہی ہیں۔ وزن میں کمی ہو، جسم کی لچک بڑھانی ہویا  ذہنی سکون میں اضافہ کرنا چاہتے ہوں ان سب کا حل یوگا میں چھپا ہے۔

یوگا کو باقاعدگی کے ساتھ شروع کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ جس جگہ یوگا کیا جا رہا ہے وہ صاف ستھری اور ہوا دار ہو۔ یوگا کو  ہموار اور سخت جگہ پر قالین یا چادر بچھا کر کیا جاتا ہے۔ یوگا شروع کرنے سے پہلے یہ بات بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ اردگرد کا ماحول پر سکون ہو اور شور و غل نہ ہو۔

کپڑے کا چناؤ

یوگا کے دوران بھاری اور گرم کپڑے نہ پہنیں، کیوں کہ ایسے کپڑے پہننے کی وجہ سے یوگا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

Advertisement

خالی پیٹ

یوگا سمیت تمام ورزشیں خالی پیٹ کرنے کی وجہ سے ان کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور مثبت نتائج جلد دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یوگا کرنے کے بعد کسی اچھی اور متوازن غذا کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وقفہ ضرور لیں

یوگا کرنے کے دوران مخصوص وقت کے لیے رک کر جسم کو پر سکون کرنا ضروری ہوتا ہے، اس لیے کوشش کریں کہ مختلف یوگا کرنے کے دوران مخصوص وقت کے لیے ضرور ٹھہریں۔

ہلکی ورزش کریں

تمام ورزشوں اور خاص طور پر یوگا سے پہلے  خون کی گردش کو تیز کرنے کے لیے اور جسم کو ہلکا گرم رکھنے کے لیے چند ہلکی پھلکی ورزشیں لازمی کرنی چاہیئں۔

Advertisement

درست انداز میں  سانس لیں

یوگا کے دوران بے ترتیب سانس لینے سے اس کی افادیت میں کمی آ سکتی ہے، اس لیے یوگا کے دوران جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں اور جتنی حد تک ممکن ہو ناک کے ذریعے سا نس پھیپھڑوں میں جمع کریں اور منہ کے ذریعے باہر خارج کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/121633/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/121633/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version