Advertisement

آزاد جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہوگا، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، نسل کشی روکنے کا مطالبہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت خواب دیکھتا رہے، آزاد جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ کسی بھی یوکرینی وزیر خارجہ کا پہلا پاکستان کا دورہ تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بریفنگ دی کہ کہ اس موقع پر تجارت, سرمایہ کاری, سمیت دیگر شعبون میں تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بحر اسود کے تنازع کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے یوکرین روس تنازع کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ آزربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ و ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعدد پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے آسیان کے وزراٹی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے سائیڈ لائنز پر متعدد موجود حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ممتاززہرابلوچ نے کہا کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی براے افغانستان آصف درانی نے افغانستان کا دورہ کیا۔ یہ بطور خصوصی ایلچی ان کا پہلا دورہ تھا۔ متعدد افغان عبوری حکام سے ان کا تبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement

بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر کی معاون خصوصی ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ پاکستان سویڈن میں اسلاموفوبیا اور توہین قرآن پاک کے بار بار ہونے والے واقعات کی ہر زورمذمت کرتا ہے۔ پاکستان سویڈش حکام سے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیتا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آج حریت رہنما شبیراحمد شاہ کو بھارتی قید میں چھ برس مکمل یو گئے۔ ان کو ضمیر کے قیدی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ یونان کشتی حادثہ کی نعشوں کو لے کر دو پروازیں لاہور اور اسلام آباد پہنچی ہیں۔

انھوں نے بریفنگ دی کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے۔ دہشت گردی کو بارہا افغانستان سے متعدد فورمز پراٹھایا ہے۔ آصف درانی کے دورہ افغانستان پر باہمی تحفطات کے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یقین ہے کہ سہہ فریقی مزاکرات کی دستاویزات میں بھی افغانستان نے یقین دہانی کروا رکھی ہے۔ ان دستاویز میں افغانستان نے پاکستان اور چین کو کالعدم گروہوں بالخصوص ٹی ٹی پی کو اپنی زمین استعمال نہ کرنے دینے کی یقین دھانی کروائی تھی۔ افغان عبوری حکومت کے دو ترجمانوں کے بیانات کے متن اور وہاں ملاقاتوں کے متن کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ والا سائفر ایک خفیہ دستاویز ہے۔ پاکستان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ مجھے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے سے روکتا ہے۔ ہم نے افغانستان سے بالخصوص دہشت گردی سمیت تمام معاملات اٹھائے ہیں۔ پاکستان افغانستان کی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ مسلح افواج کے دورہ ایران کا مقصد ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں تھا۔ ان کو دورے کی دعوت ایرانی قیادت نے دی تھی۔ ان ملاقاتوں میں ہمارے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم نے سیما حیدر کے حوالے سے رپورٹس اور بیانات دیکھے ہیں۔ ہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظارکررہے ہیں۔ ہم اس حوالے سے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی فراہمی کا انتطار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے سیما حیدر کے پاکستانی ہونے کی صورت میں قونصلر رسائی کی فراہمی کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہوگا۔ بھارت خواب دیکھتا رہے۔ گوا میں ایس سی او وزراِئے خارجہ کانفرنس کے موقع پر بھارت نے بیانات دے کر پہل کی۔ اسی طرح وزیر خارجہ بلاول نے بھارتی صحافیوں اور میڈیا کے سوالات کے جواب دیے۔ بھارت کو ایس سی او میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

Advertisement

انھوں نے مذید کہا کہ روس اور یوکرین دونوں ہمارے دوست ہیں۔ ہماری روسی فیڈریشن کے ساتھ ٹھوس دوستی ہے۔ روس کے ساتھ اپنی انگیجمنٹس جاری رکھیں گے۔ امید کرتے ہیں کہ مزاکرات کے زریعہ یہ تناٰؤ جلد حل کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی دس سالہ تقریبات پاکستان کے ساتھ ساتھ چین میں بھی جاری ہیں۔ حال ہی میں وزیر منصوبہ بندی جے سی سی اجلاس کے سلسلے میں بیجنگ میں موجودہ تھے۔  امید ہے جلد چین کے سفیر پاکستان میں ہوں گے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں امداد کو آنے والے تمام دوستوں سعودی عرب اور امارات کے مشکور ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/134776/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/134776/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version