Advertisement

’’بتایا جائے کہ صوبے بھرمیں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں؟‘‘

چیئرمین نادرا منیر افسر کا معاملہ

چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

سماعت کے دوران عدالت نے استفسارکیا کہ بتایا جائے کہ صوبے بھرمیں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں؟

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکومت پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ صوبے بھر میں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں؟

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگرعدالت جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کو طلب کرینگے، عدالتی اطمینان کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائیگا۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل کی طرف سے درخواست کی مخالفت کی گئی، مؤقف پیش کیا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

Advertisement

جسٹس رسال حسن سید نے فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر حکومت نے قرض لیا،  سخت شرائط پر قرض کے بعد غریب عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کردیے گئے، غریب عوام مہنگائی اور بھوک سے خود کشیاں کر رہی ہے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا، صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، افسران اور محکموں کے پاس پہلے ہی بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں۔ نگران حکومت نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے۔

وکیل درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت تمام محکموں اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/139007/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/139007/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version