جامنی لباس میں روبینہ دلیک نے ڈھایا قہر

جامنی لباس میں روبینہ دلیک نے ڈھایا قہر
بگ باس کی ونر روبینہ دلیک کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ روبینہ دلیک نے حالیہ تصاویر کو اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کر دیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں جامنی فراک میں دلکش ادائیں دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ کر دہ تصاویر میں ان کے کیوٹ لُک کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی اداکارہ کی خوبصورتی پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ اپنے بولڈ لُک کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہتی ہیں اورا س ہی وجہ سے انہیں کبھی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔
ان تصویروں میں روبینہ دلیک زمین پر بیٹھی ہوئی ہیں ۔ خاص بات ہے کہ اپنے جسم کو ڈھکنے کے لئے اداکارہ نے گلاب کے پھولوں کا استعمال کیا ہے۔
ان تصویروں میں روبینہ کے ایکسپریشن بھی قابل تعریف ہیں جو کسی کو بھی دیوانہ بنانے کیلئے کافی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے بھی روبینہ دلیک نے اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں لوگوں نے کافی پسند کیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

