مصر میں امریکی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ ہونے کی بڑی وجہ کیا؟

مصر میں امریکی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ ہونے کی بڑی وجہ کیا؟
مصر میں امریکی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اہرام مصر میں امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کا مجوزہ کنسرٹ مصر کے موسیقار سنڈیکیٹ نے منسوخ کر دیا ہے۔
مصر میں کانسرٹ منسوخ کی وجہ سنڈیکیٹ نے اپنے بیان میں بتائی کہ یہ کنسرٹ ہماری روایات کے خلاف ہے۔
اس حوالے سے موسیقار سنڈیکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی موسیقی پرفارمنس میں دخل اندازی نہیں کرتے جب تک کہ مصر کے لوگوں کے آبائی رسم و رواج کو مجروح نہ کرے۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹریوس اسکاٹ کے سوشل میڈیا مواد اور دیگر ذرائع سے سنڈیکیٹ کو ایسی تصاویر اور دستاویزی معلومات ملی جس سے معلوم ہوا کہ یہ فنکار اپنے کنسرٹ میں بہت عجیب وغریب فن کا مظاہرہ کرتا ہے جو ہماری روایات سے متصادم ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں مصر نے امریکی کامیڈین کیون ہارٹ کی پرفارمنس بھی منسوخ کر دی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/07/217005/amp/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

